Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وہ ملک جس نے اچانک اپنے کھربوں روپے امریکی معیشت سے نکال لیے، کون سا ملک ہے ؟ کھلبلی مچ گئی کیونکہ ۔۔۔

#paksa #paksa.co.za وہ ملک جس نے اچانک اپنے کھربوں روپے امریکی معیشت سے نکال لیے، کون سا ملک ہے ؟ کھلبلی مچ گئی کیونکہ ۔۔۔

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور امریکہ کے تعلقات میں کافی کشیدگی پائی جا رہی تھی اور امریکہ کی طرف سے روس پر پابندیاں عائد کرنے کی باتیں چل رہی تھیں۔ ایسے میں روس نے امریکہ کو ایسا زوردار جھٹکا دے دیا ہے کہ پورے امریکہ میں کھلبلی مچ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق روس نے اچانک امریکی معیشت سے اپنے کھربوں روپے نکال لیے ہیں۔اس نے امریکی ٹریژری سکیورٹیز میں موجود اپنی 84فیصد ہولڈنگز فروخت کر دی ہیں اور اب امریکی معیشت میں اس کا حصہ صرف14.9ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

روس کی طرف سے اپنی رقم رواں سال مارچ سے مئی کے دوران نکالی گئی۔ امریکی ٹریژری سکیورٹیز میں روسی ہولڈنگز 96.1ارب ڈالر تھیں جو اب صرف 14.9ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔ روس امریکی ٹریژری سکیورٹیز میں بڑے ٹریژری ہولڈرز میں سے ایک تھا تاہم اب اس کا حصہ بہت معمولی رہ گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق امریکی معیشت میں اب روس کا حصہ قازقستان، پیرو اور کولمبیا سے بھی کم ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے یہ کام ممکنہ امریکی پابندیوں کے ردعمل میں اور پیش بندی کے طور پر کیا ہے تاکہ اگر امریکہ اس پر پابندیاں عائد کرتا ہے تو اس کے یہ اثاثے منجمد نہ ہو سکیں۔بی ایم او کیپیٹل مارکیٹس کے ماہر آئیان لنجن کا کہنا تھا کہ ’’روس کی طرف سے اپنا پیسہ نکالنے پر امریکی معیشت کو کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا تاہم اس کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ پس پردہ کچھ سنگین صورتحال درپیش ہے۔‘‘واضح رہے کہ اس وقت امریکی معیشت میں چین کا حصہ سب سے زیادہ ہے جس کی ہولڈنگز 1.18ٹریلین ڈالرز ہیں۔ دوسرے نمبر پر جاپان 1.06ٹریلین حصے کا مالک ہے۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …