Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وہ پاکستانی درزی جسے سابق امریکی صدر بش کے کپڑے سینے کے لئے خصوصی طیارے سے امریکہ لیجایا گیا

#paksa #paksa.co.za وہ پاکستانی درزی جسے سابق امریکی صدر بش کے کپڑے سینے کے لئے خصوصی طیارے سے امریکہ لیجایا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ واقعہ آپ کے لیے بہت حیرت کا باعث ہو گا کہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے اپنے ملبوسات سلوانے کے لیے ایک پاکستانی درزی کو خاص طور پر اپنے ہاں بلوایا تھا اوراسے لینے کے لیے اپنا نجی جہاز پاکستان بھیجا تھا۔ پاکستان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے اس درزی کا نام سرفراز ہے۔

سوشل میڈیا پر اس کی کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں وہ صدر جارج بش کا ناپ لے رہا ہوتا ہے۔ ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں سرفراز صدر بش کے بھیجے گئے ہوائی جہاز سے باہر نکل رہا ہوتا ہے۔ یہ تصاویر اور ویڈیو سعدیہ خان نامی خاتون نے پوسٹ کی ہیں۔ سعدیہ خان نے یہ بھی بتایا ہے کہ سرفراز کی دکان ایمبیسڈر ٹیلرز کے نام سے زمزمہ کراچی میں موجود ہے۔

Check Also

امریکی تاجر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 20 لاکھ ڈالر کرائے پر مکان لے لیا

امریکی تاجر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 20 لاکھ ڈالر کرائے پر مکان …