Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وہ پہلا آدمی جس نے چاند کی سیر کے لئے فلائٹ بک کروالی، یہ کون ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

#paksa #paksa.co.za وہ پہلا آدمی جس نے چاند کی سیر کے لئے فلائٹ بک کروالی، یہ کون ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)لوگ سیر و سیاحت کے لئے زمین کے ہر دور و نزدیک مقام تک تو جا چکے ہیں مگر اب زمین سے نکل کر چاند کی سیر کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ یہ کوئی سائنس فکشن فلم نہیں ہے بلکہ معروف امریکی بزنس مین ایلان مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس کا حقیقی منصوبہ ہے۔ یہ کمپنی دنیا کی تاریخ میں پہلی بار چاند کی سیر کی پیشکش کر رہی ہے، اور اس کا سب سے پہلا گاہک جاپانی بزنس مین یوساکا میزاوا ہے جس نے چاند پر جانے کے لئے بکنگ بھی کروا لی ہے۔

ارب پتی یوساکا نے سپیس ایکس کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا ہے جس کا اعلان سپیس ایکس کے سربراہ ایلان مسک نے خود کیا ہے۔ یوساکا کو چاند پر پہنچانے کیلئے سپیس ایکس کمپنی ’فالکن راکٹ‘ کے نام سے ایک نیا راکٹ بنا رہی ہے۔ یہ جدید ترین خلائی ٹیکنالوجی سے لیس راکٹ ہے جسے بنیادی طور پر سپیس ایکس کمپنی مریخ پر پہلا انسانی مشن بھیجنے کیلئے تیار کر رہی ہے۔

یوساکا کی چاند کی جانب روانگی 2023ءمیں متوقع ہے ۔ وہ جاپان کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں اور کئی بڑی کمپنیوں کے مالک ہیں۔ دنیا کی تاریخ میں وہ پہلے شخص ہوں گے جو ایک خلانورد کے طور پر نہیں بلکہ ایک عام سیاح کے طور پر چاند پر جائیں گے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …