Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ٹرین میں رکھے گئے 50 انسانی ڈھانچے پکڑے گئے

#paksa #paksa.co.za ٹرین میں رکھے گئے 50 انسانی ڈھانچے پکڑے گئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ٹرین سے 50انسانی ڈھانچے پکڑے گئے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریلوے پولیس نے یہ کارروائی ریاست بہار کے ضلع سارن میں چھاپرا ریلوے سٹیشن پر کی اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم یہ انسانی ڈھانچے ریاست اترپردیش سے لا رہا تھا اور انہیں بھوٹان کے راستے چین سمگل کرنا چاہتا تھا۔ریلوے پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سون پور محمد تنویر کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے نیپال اور بھوٹان کی کرنسی، متعدد اے ٹی ایم کارڈز، دو شناختی کارڈ اور کئی سم کارڈزبھی ملے ہیں جن میں بھوٹان اور نیپال میں چلنے والے سم کارڈ بھی شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس سے قبضے میں لیے گئے فون کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ کن لوگوں سے رابطے میں تھا اور اس دھندے میں کون اس کا ساتھی ہے۔اس سے ملنے والے شناختی کارڈز میں سے ایک پر اس کا پتا پہاڑ پور، ویسٹ چیمپرن اور دوسرے پر مغربی بنگال کے شہر نیو جل پیگوری درج ہے۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”چین میں میڈیکل سٹوڈنٹس کے لیے انسانی ڈھانچوں کی بہت ڈیمانڈ ہے اور اسی لیے ملزم انہیں سمگل کر رہا تھا۔ اس کے قبضے سے ملنے والی غیرملکی کرنسی اورسم کارڈز سے یہ بات یقینی ہو گئی ہے کہ اس کے دیگر ممالک میں بھی رابطے تھے اور یہ نیٹ ورک بیک وقت کئی ممالک میں کام کر رہاہے۔“

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …