Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ٹی وی ریموٹ نے شہری کی جان لے لی

#paksa #paksa.co.za ٹی وی ریموٹ نے شہری کی جان لے لی

انقرہ(ویب ڈیسک) ترکی میں 16 سالہ لڑکے نے ٹی وی چینل تبدیل کرنے کے لیے ریموٹ نہ دینے پر بڑے بھائی کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اناتولیہ کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں دونوں بھائیوں کے درمیان ریموٹ کا تنازع خوفناک انجام کا سبب بن گیا، دونوں بھائی کمرے میں ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اس دوران چینل تبدیل کرنے کے لیے چھوٹے بھائی نے ریموٹ مانگا تو بڑے بھائی نے انکار کردیا۔

بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی سے شروع ہونے والے جھگڑا بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچا اور اسی اثنا میں 16 سالہ بھائی باورچی خانہ سے چھری اٹھا لایا اور بھائی کو پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

اہلِ خانہ نے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی سرتوڑ کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …