Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za پاکستانی شہری برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈیا بن گیا، کس طرح گوروں سے 15ارب روپے لوٹ لئے؟ طریقہ جان کر پورا ملک دنگ رہ گیا

#paksa #paksa.co.za پاکستانی شہری برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈیا بن گیا، کس طرح گوروں سے 15ارب روپے لوٹ لئے؟ طریقہ جان کر پورا ملک دنگ رہ گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے حیران کن طریقے سے محض اڑھائی سال میں گوروں سے اتنی بڑی رقم ہتھیا لی کہ برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈیا بن گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق فیضان چوہدری نامی اس 24سالہ نوجوان نے لوگوں کے بینک اکاﺅنٹس سے 11کروڑ 30لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً18ارب 38کروڑ روپے) چوری کیے جو کہ برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا بینک فراڈ ہے۔

گلاسگو کے رہائشی فیضان چوہدری نے ہائی سٹریٹ بینک کے ملازمین سے ساز باز کر رکھی تھی جو اسے کسٹمرز کی بینک سٹیٹمنٹس صرف 250پاﺅنڈ (تقریباً 40ہزار روپے) میں فروخت کرتے تھے۔ فیضان نے مے فیئر ہوٹل میں ایک لگژری سوئٹ لے کر وہاں ایک ٹیم جمع کر رکھی تھی جس میں ایک ٹیلی کام کا ماہر، ایک آئی ٹی کا ماہراور ایک کمپیوٹر آپریٹرشامل تھے۔ فیضان بینک کے عملے سے کسٹمر کی معلومات لیتا اور اسے کال کرکے بتاتا کہ ”میں بینک کا ملازم بول رہا ہوں، تمہارے اکاﺅنٹ پر ہیکرز نے حملہ کیا ہے اور رقم چوری ہونے سے بچانے کے لیے ہمیں فوری طور پر آپ کا پاس ورڈ چاہیے۔“ بیچارا کسٹمر پریشانی میں اسے پاس ورڈ بتا دیتا اور پاس ہی تیار بیٹھا کمپیوٹر آپریٹر فوری طور پر انٹرنیٹ کے ذریعے اس کسٹمر کا بینک اکاﺅنٹ خالی کر دیتا۔

رپورٹ کے مطابق یہ رقم کسٹمر کے بینک سے نکال کر منی لانڈرنگ کرنے والوں کے اکاﺅنٹس میں منتقل کر دی جاتی جو اسے دبئی اور پاکستان منتقل کر دیتے تھے۔فیضان کا کوئی خاطر خواہ ذریعہ آمدن نہ ہونے کے باوجود اس کے پاس کئی لگژری گاڑیاں اور برطانیہ، دبئی اور پاکستان میں کئی قیمتی گھر تھے۔ اس کے پاس بینٹلے، رینج روور، رولزرائس، لیمبرگنی اور دیگر قیمتی گاڑیاںتھیں۔ وہ اپنی اس دولت کی سوشل میڈیا پر بھی نمائش کرتا تھا۔

انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں اس نے 48ہزار پاﺅنڈ (تقریباً78لاکھ روپے) کی رولیکس گھڑی پہن رکھی ہوتی ہے۔وہ کئی مہنگے سٹورز پر شاپنگ کرنے کی تصاویر بھی پوسٹ کرتا رہتا تھا۔ ایک بارلندن کے مہنگے ترین سٹور ہیروڈز پر اس نے بیک وقت 98ہزار 500پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 60لاکھ روپے) خرچ کر ڈالے۔ اس وقت اس کے پاس کیش میں اتنی بڑی رقم موجود تھی کہ سٹور والوں نے اسے کوئی بڑی شخصیت، اداکار وغیرہ سمجھ لیا تھا۔“

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …