Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za پاکستان سمیت دنیا بھر میں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا آغاز

#paksa #paksa.co.za پاکستان سمیت دنیا بھر میں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا آغاز

کراچی(پاکستان) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا آغاز ہوگیا ، صدی کا سب سے طویل اور بلڈ مون چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جارہا ہے، چاند گرہن جمعے کی رات10بج کر 15منٹ پر شروع ہوا اور ہفتہ 28 جولائی کو صبح 6بج کر 15منٹ پر ختم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرینِ فلکیات کے مطابق چاند گرہن دیکھنے کے لیے کسی بھی حفاظتی اقدامات کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ عموماً سورج گرہن کو دیکھنے میں ہی غیرمعمولی حفاظتی اقدامات کے طور پر سیاہ چشمے، فلٹر یا ایکسرے استعمال کیے جاتے ہیں،چاند گرہن کا بہترین نظارہ مشرقی افریقا، مشرقِ وسطیٰ، بھارت ، پاکستان اور چین کے بعض حصوں میں ممکن ہے، اسی مناسبت سے پاکستانیوں کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے جو زندگی میں دوبارہ نہیں ملے گا۔

معتبر ویب سائٹ ٹائم اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کوم کے مطابق کراچی میں چاند گرہن کا آغاز ہوچکا ہے لیکن زمین کا سایہ دھیرے دھیرے چاند کو اندھیرے کا لباس پہنائے گا، سوا دس بجے شروع ہونے والے چاند گرہن کا دورانیہ چھ گھنٹے اور کچھ منٹ ہے، پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بج کر 24 منٹ پر جزوی اور 28 جولائی ہفتے کی رات ایک بج کر 21 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوجائےگا، اس وقت چاند کی روشنی مکمل طور پر غائب ہوجائے گی اور وہ سرخی مائل بھی دکھائی دے گا یہ عمل ایک گھنٹے سے زائد جاری رہے گا،اس کے بعد دھیرے دھیرے چاند گرہن ختم ہونا شروع ہوگا اور صبح چار بج کر 28 منٹ پر گرہن مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔اس طرح چاند گرہن کے مکمل عمل کا دورانیہ چھ گھنٹے اور 14 منٹ ہوگا جو ایک ریکارڈ ہے اور اتنا طویل دورانیہ مستقبل قریب میں دیکھنا ممکن نہ ہوگا۔ دوسری جانب مکمل چاند گرہن کا دورانیہ بھی ایک گھنٹہ 43 منٹ ہے جو اس صدی کا سب سے طویل دورانیہ بھی ہے۔

ڈاکٹر ہافی کے مطابق خلائی سائنس میں پاکستانی سائنسدانوں کا کام عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر کرے گا اور ہماری پیمائش سائنسی شعبوں میں طویل عرصے تک مددگار ثابت ہوگی۔پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ہافی کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستان میں بھارت سے پہلے ہو گا اس لیے 29 منٹ کے فرق سے ہم اپنی رپورٹ پہلے دے سکتے ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …