Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za پشین بائی پاس پر دھماکہ ، تین لیوی اہلکار شہید،دو زخمی

#paksa #paksa.co.za پشین بائی پاس پر دھماکہ ، تین لیوی اہلکار شہید،دو زخمی

چمن (پاکستان)پشین بائی پاس پر زور دار دھماکہ ہواہے جس کے باعث تین لیوی اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ دو زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق پشین بائی پاس کے قریب اسسٹن کمشنر کی گاڑی کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا تاہم اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے لیکن دھماکے کے باعث تین لیویز اہلکار شہید ہو گئے ہیں اور دو زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوئٹہ منتقل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے اور موقع سے شواہد بھی اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …