Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، جلسے جلوس پر پابندی عائد

#paksa #paksa.co.za پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، جلسے جلوس پر پابندی عائد

لاہور(پاکستان) نقص امن کے خدشے کے پیش نظرتحریک لبیک کے قائدین و کارکنان کی گرفتاریوں اور نظربندیوں کے بعداب صوبائی حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھرمیں دفعہ 144نافذ کردی ہے جس کے تحت جلسے جلوس کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل لاہور کے علاوہ باقی پنجاب میں دفعہ 144نافذ کی گئی تھی لیکن اب لاہور میں بھی نفاذ کردیاگیا، محکمہ داخلہ پنجاب اور صوبائی وزارت قانون اس سلسلے میںجامع پالیسی بنارہے ہیں اور آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں اعلان کردیاجائے گا۔ دوسری طرف پولیس کے مطابق نقص امن کے خدشے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو گرفتارکیاگیا، مستقبل میں بھی قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے گی ، اب تک پورے پنجاب سے ایک ہزار کے قریب افراد کو گرفتار کیاجاچکاہے۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …