Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za پنجاب کے 11 اضلاع میں اینٹوں کے بھٹوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

#paksa #paksa.co.za پنجاب کے 11 اضلاع میں اینٹوں کے بھٹوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پاکستان)محکمہ ماحولیات پنجاب نے صوبے کے 11 اضلاع میں اینٹوں کے بھٹوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ ماحولیات پنجاب نے کہاہے کہ پنجاب کے 11 اضلاع میں اینٹوں کے بھٹے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق شیخوپورہ، لاہور، قصور،اوکاڑہ اور ساہیوال میں اینٹوں کے بھٹے بندرہیں گے،اس کے علاوہ خانیوال،ملتان،ننکانہ صاحب ،گوجرانوالہ،فیصل آباد اورنارووال میں بھی اینٹوں کے بھٹے بند رہیں گے ۔محکمہ ماحولیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے 25 اضلاع میں اینٹوں کے بند بھٹے کھول دیئے گئے ہیں،اینٹوں کے بھٹے کھولنے کا مقصد تعمیراتی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، بھٹہ مالکان کو ماحولیات کی شرائط کا پابند کر دیا گیا ہے ۔

Check Also

امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں شدید احتجاج #paksa #paksa.co.za

واشنگٹن:  امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں …