Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za پی ٹی وی کرپشن کیس، ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت خارج، عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

#paksa #paksa.co.za پی ٹی وی کرپشن کیس، ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت خارج، عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان)اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی اور انہیں گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل سنٹرل جج ارم نیازی نے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت  کی سماعت کی ،ڈاکٹر شاہد مسعود خود پیش نہ ہوئے ان کی جانب سے خاور شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے اینکر پرسن کے خود پیش نہ ہونے پر ان کی درخواست ضمانت خارج کردی اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود ذاتی طور پر پیش نہیں ہوئے ،ملزم کو خودپیش ہونا چاہئے تھا۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …