Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za چند سال قبل 1.5 ارب روپے کی لاٹری جیتنے والا یہ شخص اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ ایسی سبق آموز کہانی جو ہر شخص کو ضروری پڑھنی چاہیے

#paksa #paksa.co.za چند سال قبل 1.5 ارب روپے کی لاٹری جیتنے والا یہ شخص اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ ایسی سبق آموز کہانی جو ہر شخص کو ضروری پڑھنی چاہیے

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) اچانک امیر ہوجانے کے بعد رقم کو بچا کر رکھا ہر کسی کے بس میں نہیں ہوتا، رقم ہاتھ آتے ہی اللے تللے شروع ہو جاتے ہیں اور پھر کچھ عرصے بعد ہی پہلے سے زیادہ خستہ حالی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ سکاٹ لینڈ میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاٹری جیتنے والے اس شخص کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ دی مرر کے مطابق جان ایم گونز نامی یہ شخص 1997ءمیں ادنیٰ سی ملازمت کرتا تھا جہاں سے اسے ہفتہ وار 150پاﺅنڈ ملتے تھے۔ پھر اس کی قسمت کھلی اور وہ 1کروڑ پاﺅنڈ کی لاٹری جیت گیا۔

اس نے لاٹری جیتنے کے فوری بعد 30لاکھ پاﺅنڈ اپنے خاندان کو اور ساڑھے 7لاکھ پاﺅنڈ اپنی سابق بیوی کو دے دیئے۔ باقی رقم سے اس نے ایسا لائف سٹائل اپنایا جو کلی طور پر لگژری کاروں، ہر طرح کے نشے اور جسم فروش خواتین سے معمور تھا۔ اس نے دوسری شادی بھی کی جس پر 2لاکھ پاﺅنڈ اڑا دیئے۔ آئے روز وہ بیرون ملک چھٹیوں پر ہوتا اور وہاں دادِ عیش دیتا۔ 1997ءمیں اس نے یہ لاٹری جیتی تھی اور اپنی انہی عیاشیوں کی وجہ سے 2009ءمیں ہی اس کی مالی حالت ایسی ہو گئی تھی کہ اس کے پاس ایک وقت کا کھاناکھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ اب بھی یہ شخص ویسی ہی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہا ہے اور دوسروں کے لیے نشان عبرت بنا ہوا ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …