Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za چیف جسٹس نے زینب کی زندگی پر بننے والی فلم پر ازخودنوٹس لے لیا

#paksa #paksa.co.za چیف جسٹس نے زینب کی زندگی پر بننے والی فلم پر ازخودنوٹس لے لیا

لاہور(پاکستان)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے زینب کی زندگی پربننے والی فلم پرازخودنوٹس لے لیا ،عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے وکیل سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس زینب کے والدحاجی امین کی درخواست پرلیا،جس میں کہا گیا ہے کہ میری بیٹی کی زندگی پر اجازت کے بغیر فلم بنائی جا رہی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرا کااس معاملے میں کیا کردار ہے،اس حوالے سے رپورٹ دی جائے،عدالت نے صوبائی اوروفاقی حکومتوں کے وکیل سے رپورٹ طلب کرلی،چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ ایسی فلمیں نہیں بننی چاہئیں۔

 

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …