Home » Technology & Gadgets » #paksa #paksa.co.za چین، سمندر پر بنے دنیا کے سب سے طویل55کلومیٹر لمبے پل کا افتتاح

#paksa #paksa.co.za چین، سمندر پر بنے دنیا کے سب سے طویل55کلومیٹر لمبے پل کا افتتاح

بیجنگ(صباح نیوز)چین کے صدر ژی جن پنگ نے سمندر پر بنے دنیا کے سب سے بڑے پل کا افتتاح کر دیا،55کلومیٹر طویل پل پر 20ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔سمندر پر بنا سب سے بڑا پل ہانگ کانگ اور مکاو کو چین سے جوڑے گا۔

چینی میڈیا کے مطابق 55کلومیٹر طویل مکاو برج کی تعمیر کا آغاز 15دسمبر 2009کو کیا گیا تھا۔چین کے شہر زہوہائی میں ہونے والی تقریب میں چینی صدر ژی جن پنگ کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاو شہر کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔اس پل میں زیر زمین سرنگ کا راستہ بھی شامل ہے۔55کلو میٹر طویل اس پل میں6اعشاریہ 7کلومیٹر کی ٹنل بھی شامل ہے جس کے علاوہ باقی 22اعشاریہ 9کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائٹنگ سے لے کر بہترین لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کیلئے انجینئرز نے8سالوں سے زائد عرصے تک لگاتار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔برج سے ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان راستہ 3گھنٹوں سے سمٹ کر صرف 30منٹ ہو جائے گا۔پل کی تعمیر 2009 میں شروع ہو کر 2016 میں مکمل ہونی تھی تاہم یہ پروجیکٹ کئی عوامل کے باعث تاخیر کا شکار ہو تے ہوئے حال ہی میں مکمل ہوا ہے۔

 

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …