Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za چین کی چھوٹی الیکٹرک کاروں کی خواتین میں زبردست مقبولیت

#paksa #paksa.co.za چین کی چھوٹی الیکٹرک کاروں کی خواتین میں زبردست مقبولیت

بیجنگ(آئی این پی)چین چھوٹی کاروں کی بڑی مارکیٹ بن گیا، جہاں کم رفتار والی الیکٹرک کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے،کار کی کم سے کم قیمت ایک ہزار ڈالر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک میں پھنس کر کھٹ پٹ، بڑی بڑی لگڑری گاڑیوں کی جھنجھٹ،سب چھوڑیے،چھوٹی چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں میں سفر کیجئے۔چین میں مختصر فاصلے کے لیے چھوٹے سائز کی گاڑیوں کا استعمال بڑھنے لگا،انتہائی کم قیمت اور باسہولت الیکٹرک گاڑیاں گھریلو خواتین سے لے کر پروفیشنلز میں بھی مقبول ہیں۔ان گاڑیوں کو ناصرف ٹریفک جام میں پھنسنے کے بعد باآسانی نکالا جا سکتا ہے بلکہ چھوٹی گلیوں میں بھی انہیں آسانی سے دوڑایا جا سکتا ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …