Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za کتنے فیصد پاکستانی ن لیگ کو ووٹ دیں گے اور کتنے فیصد تحریک انصاف کو؟ تازہ سروے کا ایسا نتیجہ سامنے آ گیا جو کسی نے خواب میں بھی نہ سوچا تھا

#paksa #paksa.co.za کتنے فیصد پاکستانی ن لیگ کو ووٹ دیں گے اور کتنے فیصد تحریک انصاف کو؟ تازہ سروے کا ایسا نتیجہ سامنے آ گیا جو کسی نے خواب میں بھی نہ سوچا تھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گیلپ سروے پاکستان نے 2008ء اور 2013ء کے عام انتخابات سے قبل بھی سروے کے ذریعے نتائج کی پیش گوئی کی تھی جو حیران کن حد تک درست ثابت ہوئی اور اب اس کی طرف سے 2018ء میں ہونے والے الیکشن کے متعلق بھی ایسی پیش گوئی کردی گئی ہے جو کسی نے خواب میں بھی نہ سوچی تھی۔ گیلپ نے یہ سروے دو مہینے پہلے کیا اور اس کا ذکر ڈان اخبار میں عرفان حسین نے اپنے کالم میں کیا جس کے مطابق گیلپ نے اپنے حالیہ سروے میں بتایا ہے کہ ’’صرف 15فیصد پاکستانی سیاسی رہنماؤں کی شخصیات کے سحر میں مبتلا ہو کر ووٹ دیتے ہیں جبکہ 85فیصد سیاسی جماعتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ذاتی شہرت کے حوالے میاں نواز شریف اپنے بڑے حریف عمران خان 45کے مقابلے میں 50فیصد سے آگے ہیں ۔‘‘

گیلپ سروے کے نتائج میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت 17فیصد تھی جو اس وقت بڑھ کر 25فیصد ہو چکی ہے۔ یہ انکشاف گیلپ کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز گیلانی نے نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘میں انٹر ویو دیتے ہوئے کیا .مسلم لیگ ن کی حمایت اس وقت 33فیصد تھی جو اب بڑھ کر 38فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی حمایت اس وقت بھی 15فیصد تھی اور آج بھی اسی سطح پر برقرار ہے۔تاہم پنجاب میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی حمایت میں یہ فرق اس سے کہیں زیادہ ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت پی ٹی آئی سے 20فیصد زیادہ ہے، جسے اگر اسمبلی کی نشستوں پر تعبیر کیا جائے تو مسلم لیگ ن پنجاب سے واضح اکثریت میں جیتے گی اور سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہو گی۔ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی جبکہ اندرون سندھ میں پیپلزپارٹی کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے کراچی کے ووٹرز گومگوں کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور ووٹ دینے کے حوالے سے ان کی ترجیحات آئے دن تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …