Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za کراچی، گورنر ہاﺅس میں چھٹی کے روز صبح سویرے شہریوں کی بڑی تعداد سیرو تفریح کیلئے امڈ آئی

#paksa #paksa.co.za کراچی، گورنر ہاﺅس میں چھٹی کے روز صبح سویرے شہریوں کی بڑی تعداد سیرو تفریح کیلئے امڈ آئی

کراچی (پاکستان)گورنر ہاﺅس کو عوام کیلئے کھول دیا گیا،چھٹی کے روزصبح سویرے شہریوں کی بڑی تعداد سیروتفریح کیلئے امڈ آئی ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت سادگی اور کفایت شعاری کو فروغ اور غیر ضروری اخراجات اور پروٹوکول کا خاتمہ کرے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری پر عمل پیرا ہوتے ہوئے گورنرہاﺅس میں رہائش اختیار نہ کرنے کا اعلان کیا تھااور گورنر ہاﺅس کو پبلک کیلئے کھول دیا تھا۔

آج چھٹی کے روز صبح سویرے شہریوں کی بڑی تعداد سیرو تفریح کیلئے گورنر ہاﺅس میں امڈ آئی ،اس موقع پر شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا گورنرہاؤس میں اندربھی گھوم پھر سکتے ہیں۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …