Home » Sports News » #paksa #paksa.co.za کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

#paksa #paksa.co.za کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

سینٹ کٹس (آن لائن) ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے پاکستانی جارح مزاج بیٹسمین شاہد آفریدی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

سینٹ کٹس میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران کرس گیل نے 66 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے بھی شامل ہیں۔ ان کی دھواں دھار اننگز کے باوجود ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کرس گیل اور شاہد آفریدی اب مشترکہ طور پر 476 چھکوں کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں سرفہرست ہیں، کرس گیل نے یہ سنگ میل 443 میچز میں عبور کیا جبکہ شاہد آفریدی نے 524 میچز کے دوران یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ ویسٹ انڈین اوپنر یکم اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں آفریدی کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …