Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za کس طرح کی خوشبو استعمال کرنے والے مردخواتین کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ جواب جان کر ہی مرد شرمانے لگیں گے

#paksa #paksa.co.za کس طرح کی خوشبو استعمال کرنے والے مردخواتین کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ جواب جان کر ہی مرد شرمانے لگیں گے

نیویارک(نیوز ڈیسک) مرد زنانہ چیزیں استعمال کرنا پسند نہیں کرتے، چاہے یہ لباس ہو یا میک اپ، فیشن کی بات ہو یا بالوں کا سٹائل۔ یہ بات اپنی جگہ درست ہو گی، لیکن اگر ایک زنانہ چیز کا استعمال آپ کو خواتین کی نظر میں دلکش بنا سکتا ہے تو آپ کیا کہیں گے؟

بات تو کچھ عجیب سی ہے لیکن امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں واقعی یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو مرد زنانہ پرفیوم استعمال کرتے ہیں ان کی جانب خواتین زیادہ دلکشی محسوس کرتی ہیں۔ محدود سطح پر کی گئی اس تحقیق کے بارے میں لنڈا یوہانس نامی تحقیق کار بتاتی ہیں کہ اُن کے خاوند کیٹی پیری زنانہ پرفیوم لگاکر دفتر جاتے ہیں اور سب خواتین ان کی جانب بے پناہ کشش محسوس کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ خواتین ایک مرد پر زنانہ خوشبو کو اتنا پسندکرتی ہیں کہ اب تحفے کے طور پر انہیں خود پرفیوم خرید کر دیتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ اسی طرح کا دعوٰی ٹی وی اینکر کائل سینڈی لینڈز نے حال ہی میں کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ ”جینا لیانو“ زنانہ پرفیوم استعمال کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے خواتین انہیں بہت پسند کرتی ہیں۔ ٹی وی شو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ”اس وقت بھی میں نے یہی پرفیوم لگارکھا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ خواتین کے لئے ہے لیکن مجھے اس کی خوشبو اچھی لگتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین بھی اسے بہت پسند کرتی ہیں۔ اگلے ماہ نیا زنانہ پرفیوم ڈیلٹا آرہا ہے اور میں اسے بھی ضرور ٹرائی کروں گا۔ شاید آپ کو یہ بات عجیب لگ رہی ہو گی لیکن خواتین کو متاثر کرنے کے لئے یہ ایک شاندار نسخہ ہے۔“

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …