Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za کیا آپ کو معلوم ہے صرف ایک کام ایسا ہے جو تمام جانداروں میں صرف انسان کرسکتے ہیں، وہ کیا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

#paksa #paksa.co.za کیا آپ کو معلوم ہے صرف ایک کام ایسا ہے جو تمام جانداروں میں صرف انسان کرسکتے ہیں، وہ کیا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

بوسٹن(نیوز ڈیسک) قدرت نے ہر جاندار کو اس کی مخصوص خوبیاں اور صلاحیتیں عطا فرمائی ہیں مگر انسان پر تو کچھ خاص ہی عنایات کی گئی ہیں۔ یوں تو عقل و فہم سے لے کر زبان کے استعمال تک انسان کی ہر خوبی ہی نرالی ہے لیکن امریکی سائنسدانوں نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ کوئی چیز نشانہ لے کر پھینکنا بھی انسان کی ہی منفرد خوبی ہے، جو کسی بھی اور جانور میں نہیں پائی جاتی۔

کسی دوست کی جانب پانی کی بوتل پھینکنا ہو ، کرکٹ کی گیند کو وکٹ کی جانب پھینکنا ہو، یا باسکٹ بال کو چھکے میں ڈالنا ہو، ہم ان سب باتوں کو معمولی گردانتے ہیں لیکن سائنسدانوں اور ماہرین بشریات کیلئے یہ ہرگز کوئی معمولی بات نہیں ہے اور برسوں سے اس موضوع پر تحقیق کی جا رہی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے میوزیم آف کمپرٹیوزوالوجی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ٹی جے ڈارلنگٹن نے پہلی بار 1975ءمیں یہ نظریہ پیش کیا کہ اشیاءکو درست طور پر پھینکنے کی صلاحیت صرف انسان میںپائی جاتی ہے ، یعنی دوسرے جانوروں میں اگر یہ صلاحیت کسی حد تک پائی بھی جاتی ہے تو انسان جیسی ہرگز نہیں۔

ڈارلنگٹن نے تجربات سے معلوم کیا کہ جنگلی بندر اگر کسی شے کو 45بار پھینکنے کی کوشش کریں تو اس میں سے صرف پانچ بار درست نشانے پر پھینک سکتے ہیں۔ بندر اور ان کے علاوہ بعض دوسرے جانور بھی لکڑیاں اور پتھر وغیرہ پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کسی شے کو نشانہ لے کر ہدف پر پھینکنے کی ان کی صلاحیت نا ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ اس کے برعکس انسان میں اس صلاحیت کا یہ عالم ہے کہ ایک ماہر نشانہ باز 100 فٹ کے فاصلے سے بھی کسی دوسرے انسان کی کھوپڑی پر پتھر کے ساتھ درست نشانہ لگا سکتاہے۔

 

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …