Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za کیا بچہ خواجہ سراء ہے ؟ ماہرین نے پتہ لگانے کیلئے والدین کو نشانی بتا دی

#paksa #paksa.co.za کیا بچہ خواجہ سراء ہے ؟ ماہرین نے پتہ لگانے کیلئے والدین کو نشانی بتا دی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا بچہ خواجہ سراء ہے ؟ اس بات کا تعین کرنا اگرچہ بہت مشکل کام ہے تاہم اب ایک ماہر نفسیات نے کچھ ایسی نشانیاں بتادی ہیں جن سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بچہ بڑا ہو کر جنس مخالف کے جیسا بنے گا یا نہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرنفسیات ڈاکٹر ڈینی ارنسافٹ نے بتایا ہے کہ اپنے بچے کی باتیں غور سے سنیں، اس کے ادا کیے جانے والے الفاظ سے بھی آپ اس کی جنسی رغبت کا اندازہ لگا سکتے ہیں کیونکہ لڑکے اور لڑکیوں کے بولنے اور الفاظ کی ادائیگی میں شروع سے ہی فرق ہوتا ہے۔اس کے علاوہ کچھ فقرے بھی بچے کے خواجہ سرا ہونے کی نشاندہی کر سکتے ہیں، مثال کے طور پرایسا بچہ ’کاش میں لڑکی ہوتا‘ کی بجائے ’میں لڑکی ہوں‘ جیسے فقرے بولتا ہے۔

دوسری علامت یہ ہے بچے کے پیشاب کرنے کے طریقے پر غور کریں۔ اگر وہ لڑکوں کی طرح پیشاب کرنے سے کتراتا ہے اور ٹوائلٹ جانے کی بجائے اپنے کپڑے گیلے کر دیتا ہے تو اس کے خواجہ سراء ہونے کا امکان ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر ڈینی کے مطابق اپنے بچے کی کپڑوں کے حوالے سے پسند ناپسندپر بھی توجہ دیں۔ اگر وہ لڑکیوں جیسے ملبوسات کو زیادہ پسند کرتا ہے۔ یا لباس کے متعلق حد سے زیادہ محتاط ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے یہ لباس پہننا ہے اور یہ نہیں پہننا، اور زیادہ تر گلابی اور ارغوانی رنگ کے لباس کو زیادہ پسند کرتا ہے تو بھی اس کے خواجہ سرا ہونے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر ڈینی کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے متعلق بھی بچے کی پسند نا پسند کو غور سے دیکھیں کیونکہ جو بچہ خواجہ سرا ہوتا ہے وہ اکثر لڑکیوں والے کھیل زیادہ پسند کرتا ہے اور لڑکوں والے کھیل میں اس کی دلچسپی نہیں ہوتی۔ ایسا بچہ لڑکوں جیسے ہیئرکٹ کو بھی پسند نہیں کرتا، بلکہ وہ لڑکیوں جیسے سٹائل میں بال کٹوانا پسند کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسا بچہ اپنے نام کو بھی پسند نہیں کرتا اور گاہے اس پر کھلا اعتراض بھی کرتا ہے۔ اگر ماں باپ غور کریں تو ایسا بچہ بسااوقات اپنے جنسی اعضاء پر بھی ناخوش ہوتا ہے، اگروہ زبان سے کچھ نہ بھی کہے تو ماں باپ اس کی اس ناخوشی کو محسوس کر سکتے ہیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …