Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ’’کیا تمہیں اپنے ملک سے کوئی محبت نہیں؟ ‘‘پاکستانی سمگلر کو بھارتی ہندو کی بیوی نے ایسا طعنہ مارا کہ وہ سمگلنگ سے ہی تائب ہوگیا ، ہندو کی بیوی کا پاکستان سے کیا تعلق تھا کہ وہ یہ بات کرنے پر مجبور ہوگئی؟یہ جان کر آپ بھی شدت جذبات سے تڑپ اٹھیں گے

#paksa #paksa.co.za ’’کیا تمہیں اپنے ملک سے کوئی محبت نہیں؟ ‘‘پاکستانی سمگلر کو بھارتی ہندو کی بیوی نے ایسا طعنہ مارا کہ وہ سمگلنگ سے ہی تائب ہوگیا ، ہندو کی بیوی کا پاکستان سے کیا تعلق تھا کہ وہ یہ بات کرنے پر مجبور ہوگئی؟یہ جان کر آپ بھی شدت جذبات سے تڑپ اٹھیں گے

لاہور(ایس چودھری )پاکستان کا قیام آگ اور خون کے دریا عبور کرنے کے بعد ہی ممکن ہوسکا تھا ۔پوری قوم آج ملک کا اکہترواں یوم آزادی مناررہی ہے لیکن اکثریت کو معلوم ہی نہیں کہ ہمارے بڑوں کو پاکستان کی قیمت کیا ادا کرنی پڑی ،کتنی سہاگنوں کو مادر وطن پر قربان کرنا پڑا۔ لاکھوں مسلمانوں کو جانیں قربان کرکے پاکستان کی بنیادوں میں اپنا لہو بہانا پڑا تھا جبکہ قیام پاکستان کے وقت ہجرت کرنے والوں اور ہندوستان کے حصہ میں آنے والے اکثریتی مسلم علاقوں میں آباد مسلمانوں کی عورتوں کی عزتیں لوٹ کر انہیں قتل بھی کیا گیا اور ہزاروں مسلمان نوجوان لڑکیوں کو اغوا کرکے سکھوں اور ہندووں نے انہیں جبراً اپنی بیویاں بنا کر رکھا ۔سابق بریگیڈیر محمود الحسن سید نے اپنے ایک کالم کے دوران اس جانب اشارہ کرتے ہوئے ایسے واقعات بیان کئے ہیں کہ ہجرت کے وقت جو زخم پاکستانی عورتوں نے اٹھائے وہ ابھی تک تازہ ہیں اور وہ خواتیں جنہیں ہندو اور سکھ اٹھا کر لے گئے وہ ابھی تک سکھوں اور ہندووں کے گھروں میں موجود ہیں ۔

پاکستان کی قدروقیمت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے ایک ایسا دردناک واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 1965ء کی جنگ کے بعد میں واہگہ سیکٹر پر تعنیات تھا۔ ایک دن مجھے اْس علاقے کا ایک شخص جو کہ سمگلنگ کے سلسلے میں بہت بدنام ہوا کرتا تھا لیکن اب وہ یہ کام چھوڑ چکا تھا ملنے آیا، میں نے اس سے سمگلنگ ترک کرنے کی وجہ دریافت کی تو اْس نے بتایا ’’ ایک دن میں رات کو کچھ سامان لے کر بھارت گیا تو BSFکا چھاپہ پڑ گیا اور ہندو سمگلر نے مجھے اپنی بیوی کے کمرے میں چھپا دیا۔ جب BSF والے گھر آئے تو اْس نے اْن کو کہا اس کمرے میں میری بیٹی اور داماد ہیں اس کی تلاشی نہ لیں۔ کمرے میں موجود خاتون نے مجھ سے پوچھا ’’ کیا تم پاکستانی اور مسلمان ہو؟‘‘ جب میں نے اْسے بتایا کہ ہاں میں پاکستانی ہوں اور مسلمان ہوں تو اْس نے کہا کہ ’’تمہیں اپنے ملک سے کوئی محبت نہیں؟ ‘‘بعد میں اْس نے بتایا کہ وہ ایک مسلمان عورت ہے اور یہ ہندو اْسے بٹوارے کے وقت اغواء کر لایا تھا۔ اْس نے روتے ہوئے کہا ’’ اپنے ملک اور آزادی کی قدر کرو اس کی قیمت مجھ سے پوچھو ‘‘ اور اْس وقت میرا ضمیر جاگا اور اْس نے ملامت کیا تو میں نے سمگلنگ چھوڑ دی ‘‘

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …