Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ صحافی کے سوال پر شہبازشریف ناراض

#paksa #paksa.co.za کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ صحافی کے سوال پر شہبازشریف ناراض

اسلام آباد(پاکستان) مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف رانا مشہود کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراض ہوگئے۔احتساب عدالت آمد پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے صحافیوں نے رانا مشہود کے بیان پر سوالات کیے۔

شہبازشریف نے کہا کہ رانا مشہود کے بیان پر پارٹی نے مو¿قف دےدیا ہے، انہوں نے غیر ذمہ دارانہ بات کی جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ جواب میں شہباز شریف نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسی بات کریں جس کا کوئی سر پیر ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا مشہود نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے (ن) لیگ کے معاملات کافی حد تک ٹھیک ہوگئے ہیں جب کہ ان کے بیان پر پارٹی نے نوٹس لیا ہے اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل ا?صف غفور نے بھی رد عمل دیا تھا۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …