Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za کینیڈا نے لاکھوں نشی قیدیو ں کی رہائی کا فیصلہ کر لیا۔۔۔لیکن کیوں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

#paksa #paksa.co.za کینیڈا نے لاکھوں نشی قیدیو ں کی رہائی کا فیصلہ کر لیا۔۔۔لیکن کیوں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اوٹاوا(نیوز ڈیسک) کینیڈا میں حکومتی پیرول بورڈ کو جلد ہی بہت بڑی تعداد میں سزا کی معطلی کی درخواستیں موصول ہونے والی ہیں کیونکہ اس وقت کینیڈا میں پانچ لاکھ سے زائد ایسے افراد ہیں جنہیں بھنگ اپنے پاس رکھنے کے الزام میں مقدمات کا سامنا ہے، اور حکومت نے بھنگیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کے برسراقتدار آتے ہی انہوں نے اس عزم کا اظہار کردیا تھا کہ وہ بھنگ کو قانونی قرار دیں گے اور اس کے ساتھ ہی لوگوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ بھی قدرے دھیما پڑگیا تھا۔ جب 2015ء میں نئی حکومت آئی تو سب کو یقین تھا کہ بالآخر بھنگ کو قانونی قرار دیا جائے گا اور اب یہ فیصلہ ہوچکا ہے۔ اگرچہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے دور اقتدار میں بھی 55ہزار سے زائد افراد کو بھنگ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا لیکن اب امید ہے کہ جلد ہی ان سب کے خلاف درج کئے گئے مقدمات ختم ہوجائیں گے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …