Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za گریس سیٹلائٹس زمین پر موجود پانی کے مجموعی وزن کا اندازہ لگانے کے لیے خلا میں روانہ

#paksa #paksa.co.za گریس سیٹلائٹس زمین پر موجود پانی کے مجموعی وزن کا اندازہ لگانے کے لیے خلا میں روانہ

لاہور(پاکستان)امریکہ اور جرمنی کا مشترکہ مشن گریس سیٹلائٹس زمین پر موجود پانی کے مجموعی وزن کا اندازہ لگانے کے لیے خلا میں بھیج دیا گیا ۔گریس سیٹلائٹس گذشتہ سال کام کرنا بند کرنے والے خلائی جہاز کی جگہ لے گا ۔

غیر ملکی میڈیا بی بی سی کے مطابق گریس سیٹلائٹس زمین کے گرد چکر لگائیں گی اور کمیت میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کششِ ثقل میں ہونے والی معمولی تبدیلی کا پتہ لگانے کی کوشش کریں گی۔جس سے پتہ چلے گا کہ زیادہ بارشوں اور برف پگھلنے سے زمین پر پانی کی مقدار میں اضافہ تو نہیں ہوا۔یہ سیٹلائٹ سپیس ایکس راکٹ کی مدد سے امریکی ریاست کیلفورنیا سے خلا میں روانہ کی گئیں۔جسے ایئر بس کی فیکٹری میں تیار کیا گیا تھا۔

پہلی سیٹیلائٹ زمین کے غیرہموار کششِ ثقل میں گھومتی رہے گی جب کہ دوسری اس سے 220 کلومیٹر پیچھے سفر کرتے ہوئے پہلی سیٹیلائٹ کی مدار میں ایک ملی میٹر کے ہزارویں حصے کی برابر تبدیلیوں پر بھی نظر رکھے گی۔گریس کے پراجیکٹ مینجر کا کہنا تھا کہ یہ انسانی بال کی موٹائی کے دسویں حصے تک درست پیمائش کر سکتی ہے۔

واضح رہے گریس مشن نے پہلے 2002 سے 2017 تک کام کیا تھااور کئی اہم معلومات جمع کیں۔ اسی لیے یہ ناسا کی اہم ترجیح تھی کہ وہ اس مشن کو جاری رکھا جائے۔

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …