Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ہر جگہ دیر سے پہنچنے کا انتہائی حیران کن فائدہ سامنے آگیا، سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

#paksa #paksa.co.za ہر جگہ دیر سے پہنچنے کا انتہائی حیران کن فائدہ سامنے آگیا، سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر جگہ دیر سے پہنچنا معاشرتی اعتبار سے کچھ اچھا خیال نہیں کیا جاتا تاہم ہم پاکستانی اس چیز میں خاصے مشہور ہیں۔ اب سائنسدانوں نے دیر سے پہنچنے کے عادی افراد کے لیے اس کے ایک ایسے فائدے کا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے۔ نیوز ٹیب ڈاٹ یوایس کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہر جگہ دیر سے پہنچنے کے عادی ہوں ان کی عمر طویل ہوتی ہے۔

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ہاورڈ میڈیکل سکول کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ زیادہ ذہنی پریشانی نہیں لیتے۔ وہ پرسکون مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ ذہنی پریشانی چونکہ کئی طرح کی بیماریوں کو جنم دیتی ہے اور انسان کی عمر میں کمی کا ایک بڑا سبب ہے چنانچہ ہر جگہ وقت پر پہنچنے اور ہر کام بروقت کرنے کی پریشانی نہ لینے والے لوگ اس کے مثبت اثرات سے مستفید ہوتے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈیانا ڈی لونزور کا کہنا تھا کہ ”اس طرح کے لوگ غیرحقیقی دنیا میں رہنے کے قائل اور امید پرست ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ صدق دل سے یقین رکھتے ہیں کہ وہ کوئی بھی کام کر سکتے ہیں اور کسی کام کو اپنے سر پر سوار نہیں کرتے۔ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ اوائل عمری سے ہی اس قدر امید پرست اور مثبت سوچ کے حامل ہوں ان کی عمر دیگر افراد کی نسبت طویل ہوتی ہے۔“

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …