Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ’ ہم بارات لے کر نہیں آرہے کیونکہ آپ کی بیٹی واٹس ایپ پر ۔۔۔‘ شادی کی تقریب سے چند منٹ پہلے لڑکے والوں کا دلہن کے گھر والوں کو فون ، نہ آنے کی وجہ کیا بتائی ؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

#paksa #paksa.co.za ’ ہم بارات لے کر نہیں آرہے کیونکہ آپ کی بیٹی واٹس ایپ پر ۔۔۔‘ شادی کی تقریب سے چند منٹ پہلے لڑکے والوں کا دلہن کے گھر والوں کو فون ، نہ آنے کی وجہ کیا بتائی ؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں عین شادی کے روز دولہا والوں بارات لانے سے انکار کر دیا جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آپ کا منہ حیرت سے کھلے کا کھلا رہ جائے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ میں پیش آیا ہے جہاں دلہن والے تمام تیاریاں کرکے بارات کے انتظار میں بیٹھے تھے لیکن بارات تو نہ آئی، دولہا والوں کی فون کال آ گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم بارات لے کر نہیں آ رہے، اور ہم یہ شادی منسوخ کررہے ہیں، کیونکہ آپ کی لڑکی(دلہن) واٹس ایپ بہت زیادہ استعمال کرتی ہے اور شادی سے پہلے ہی ہمیں (سسرالیوں کو)بہت زیادہ پیغامات بھیج رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی والوں کا کہنا ہے کہ دولہاوالوں کے شادی سے انکار کرنے کی اصل وجہ جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے لڑکی کے واٹس ایپ زیادہ استعمال کرنے کا محض بہانہ بنایا ہے۔ لڑکی کے والد اروج مہندی کا کہنا تھا کہ ’’لڑکے والوں نے ہم سے 65لاکھ روپے جہیز میں مانگے تھے۔ جن کا ہم انتظام نہیں کر پائے، اس پر انہوں نے شادی منسوخ کر دی۔‘‘ رپورٹ کے مطابق لڑکی والوں نے دولہا والوں کے خلاف جہیز کا مطالبہ کرنے اورنہ ملنے پر شادی منسوخ کردینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

 

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …