Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ’ ہم 6 مہینے تک مسلسل تل ابیب پر راکٹ گرائیں گے ‘ اسرائیل کو سب سے خوفناک دھمکی دے دی گئی

#paksa #paksa.co.za ’ ہم 6 مہینے تک مسلسل تل ابیب پر راکٹ گرائیں گے ‘ اسرائیل کو سب سے خوفناک دھمکی دے دی گئی

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل ظالم بھی ہے اور مکار بھی، یعنی ایک جانب فلسطینوں کا قتل عام کرتا ہے اور دوسری جانب اُن سے امن کی بات چیت کا ڈھونگ بھی رچاتا ہے۔ اس دوغلے پن سے تنگ آ کر بالآخر فلسطینی آزادی کے لئے لڑنے والی تنظیم حماس نے اسرائیل کو انتہائی خوفناک دھمکی دے ڈالی ہے۔

ویب سائٹ ’’ہارٹز‘‘ کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس کے مظالم اور مکاریوں کا سلسلہ بند نا ہوا تو حماس اس پر مسلسل چھ ماہ تک راکٹوں کی بارش کرنے کے لئے تیار ہے۔ غزہ کی پٹی میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار نے بدھ کے روز مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کیلئے بات چیت ضرور ہو رہی لیکن اس کے ساتھ اسرائیل کو یہ بھی یاد رکھا چاہئیے کہ 2014کی جنگ کے دوران جتنے راکٹ 51 دنوں میں برسائے گئے اتنے ہی راکٹ اب صرف پانچ منٹوں میں برسائے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ ہم مسلسل چھ ماہ تک اُن کے فضائی حملوں والے سائرن بجا سکتے ہیں۔ یحیٰی سنوار نے واضح کیا کہ فلسطینی جنگ نہیں چاہتے لیکن جب ضرورت پڑی تو پیچھے بھی نہیں ہٹیں گے۔

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …