Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ہندوستان میں انسانیت دم توڑ گئی ، حاملہ بکری کے ساتھ گینگ ریپ کا ایسا شرمناک واقعہ کہ ملزموں کی تعداد جان کر ہی آپ کی روح کانپ جائے گی

#paksa #paksa.co.za ہندوستان میں انسانیت دم توڑ گئی ، حاملہ بکری کے ساتھ گینگ ریپ کا ایسا شرمناک واقعہ کہ ملزموں کی تعداد جان کر ہی آپ کی روح کانپ جائے گی

نئی دہلی(آن لائن )ہندوستان میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے پے درپے واقعات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ گینگ ریپ کی خبریں انڈین میڈیا میں عام سی بات بن چکی ہے تاہم اب بھارت میں حیوانیت کا ایسا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے پوری انسانیت کے سر ہی شرم سے جھکا دیئے ہیں ،بھارتی ریاست ہریانہ میں آٹھ درندہ صفت انسان نما جانوروں نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایک حاملہ بکری سے ’’گینگ ریپ‘‘ کیا جس کے بعد متاثرہ بکری کی موت واقع ہو گئی ہے ،ملزمان اس گھناؤنے فعل کے بعد فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے آٹھوں ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں یہ شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں نشے کے عادی اور شراب نوشی کی لت میں مبتلا 8ملزموں نے اصلو نامی شخص کی حاملہ بکری کو اس کے گھر سے چرایا اور سنسان جگہ پر لے جا کر اس بے زبان جانور کے ساتھ ’’گینگ ریپ ‘‘ کیا ۔ بکری کا مالک اصلو اپنی گمشدہ بکری کی تلاش میں اس سنسان جگہ پہنچ گیا جہاں آٹھوں ملزم معصوم بکری کے ساتھ یہ گھناؤنا فعل سر انجام دے رہے تھے ،اصلو کو دیکھ کر پانچ ملزم موقع سے فرار ہو گئے اور تین ملزم وہیں کھڑے ہو کر اصلو کو مقدمہ درج کرانے کا چیلنج کرتے رہے،بعد ازاں متاثرہ بکری جانبر نہ ہو سکی اور اس کی موت واقع ہو گئی ۔اصلو کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزموں کی شناخت ہو گئی ہے اور جلد ہی آٹھوں ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔بکری کے مالک اصلو کا کہنا ہے کہ ریپ کے ملزمان نشے کے عادی اورشرابی تھے اور اس سے دس گھنٹے قبل بھی انہوں نے اس کی بکری کے ساتھ ریپ کیا تھا اور جب اس نے موقع پر پہنچ کر شور مچایا تو گاؤں کے لوگوں نے انہیں پکڑ لیا تھا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا جس کے دس گھنٹے بعد ہی وہ دوبارہ آ دھمکے اور بکری چوری کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔پولیس نے مردہ بکری کا میڈیکل کرانے کی کارروائی شروع کر تے ہوئے ملزموں کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …