Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za یہ آسیب زدہ مکان برائے فروخت ہے ، قیمت کتنی ؟ جان کر یقین نہ آئے

#paksa #paksa.co.za یہ آسیب زدہ مکان برائے فروخت ہے ، قیمت کتنی ؟ جان کر یقین نہ آئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ آسیب زدہ مکانوں کے قریب سے نہیں گزرتے لیکن برطانیہ میں ایک آسیب زدہ گھر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی قیمت اتنی ہے کہ سن کر کسی کو یقین ہی نہ آئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ گھر برطانوی علاقے نارتھ ویلز میں واقع ہے جو لگ بھگ 30سالوں سے خالی پڑا ہے اور آسیب زدہ ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ گھر کے قریب جائیں اور کان لگا کر سننے کی کوشش کریں تو اندر موجود جن بھوتوں کی آوازیں آپ کو سنائی دیں گے۔ یہ اپنے آپ کو مخفی نہیں رکھتے اور جو بھی سننا چاہیے اسے سنائی دیتے ہیں۔

اب اس گھر کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی قیمت ساڑھے 17لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 30کروڑ روپے) متعین کی گئی ہے۔یہ گھر چاروں اطراف سے درختوں میں گھرا ہوا ہے اور کوئی شخص شاذونادر ہی اس کی طرف جانے کی ہمت کرتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اب اس گھر کو کیئر ہوم میں تبدیل کیا جائے گا۔ اوئیجا بردرز اینڈ ڈارک آرٹس کے مطابق یہ گھر 1928ء میں اس کے مالکان نے ایک ریس میں شرط کے طور پر لگایا اور ہار گئے تھے۔ 1937ء میں اسے ذہنی مریضوں کے لیے مختص کر دیا گیااور 1989ء تک یہاں ذہنی مریض رکھے جاتے رہے اور ان کی دیکھ بھال کی جاتی رہی۔ اس کے بعد اسے آسیب زدہ ہونے کی وجہ سے خالی چھوڑ دیا گیا۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …