Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za 1ارب ڈالر خرچ کرنے کے بعد دبئی کے شیخ محمد بن راشد کو بالآخر کامیابی مل گئی

#paksa #paksa.co.za 1ارب ڈالر خرچ کرنے کے بعد دبئی کے شیخ محمد بن راشد کو بالآخر کامیابی مل گئی

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)مالدار عرب شیوخ میں گھڑ دوڑ کا شوق بہت عام پایا جاتا ہے مگر ان میں سے شاید ہی کوئی شیخ محمد بن راشد المکتوم جیسا جوش و جذبہ رکھتا ہو۔ گھڑ دوڑ کے ساتھ اُ ن کی غیر معمولی لگن کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ کئی دہائیوں پر محیط مسلسل کوشش اور ایک ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات کرنے کے بعد بالآخر انہوں نے گھڑ دوڑ کے عالمی شہرت یافتہ میلبرن کپ میں فتح اپنے نام کر لی ہے۔

شیخ محمد کو لوگ سالہا سال سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ میلبرن کپ کو جیتنے کے لئے کوشاں تھے اور اب پہلی بار فلیمنگٹن ٹریک پر ان کے گھوڑے ’’کراس کاؤنٹر‘‘ نے اُن کا یہ دیرینہ خواب پورا کر دیا ہے۔ وہ یہ ریس جیتنے کیلئے 1998سے کوشاں ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اب تک ان کوششوں پر ایک ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کر چکے ہیں۔ فاتح گھوڑے کراس کاؤنٹر پر انتہائی تجربہ کار جاکی کیرن میک ایوائے سواری کر رہے تھے۔

چینل سیون سے بات کرتے ہوئے گھوڑوں کو تربیت دینے والے ماہر چارلی ایپل بائی کا کہنا تھا ’’ یہ سب شیخ محمد کی لگن کا نتیجہ ہے۔ وہی ہیں جنہوں نے ہمیں سالہا سال تک جیت کی اُمید دلائے رکھی اور ہم محنت کرتے رہے۔ خصوصاً گزشتہ تین سال کے دوران ہم نے سخت ترین محنت کی ہے اور آج ہم اس بات پرخوشی سے پھولے نہیں سما رہے کہ ہمیں شاندار فتح ملی ہے۔‘‘

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …